Homeخبریںالبغدادی کی بیوی کو عراقی عدالت نے سزائے موت سنا دی

البغدادی کی بیوی کو عراقی عدالت نے سزائے موت سنا دی

بغداد (ہمگام نیوز) عراق کی عدالت نے پانچ سال قبل شمالی شام میں مارے گئے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیوی کو سزائے موت کی سزا سنائی ہے۔

بغداد کی ایک عدالت کے پریس دفتر نے بتایا کہ البغدادی کی بیوی اسما ا محمد کے خلاف داعش کے ساتھ گٹھ جوڑ رکھنے اور یزیدی خواتین کو اپنے گھر میں باندی بنا کر رکھنے کے جرم میں یہ سزا دی گئی ہے۔

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2019 میں اپنے بیان میں ابو بکر البغدادی کو شمالی شام میں ہلاک کرنے کی تصدیق کی تھی۔

Exit mobile version