راسک (ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز دشتیاری اور راسک محور پر گواتکش پہاڑی کے علاقے میں ایک بزرگ شخص مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
خبر لکھے جانے تک اس شہری کی شناخت اور اس کی موت کیسے ہوئی اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس معمر شخص کی لاش کو کسی حد تک بوسیدہ ہونے کو دیکھتے ہوئے خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ کافی عرصے سے اسی جگہ پر پڑا ہے۔
سرباز (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق سرباز تا راسک محور پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرباز تا راسک ایکسز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ مصطفی محمود زہی ولد نور محمد ساکن خاش جانبحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ ایک کار کے ساتھ سرباز محور سے راسک جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وہ جاں بحق ہو گیا۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دشتیاری(ہمگام نیوز ) بروز جمعہ کو راھی نگور راسک اور چابہار محور پر واقع "سنگ کوہ" بجری کولہو کمپنی کے کھودے گئے گڑھے میں ایک افغان شہری ڈوب کر جانبحق ہو گیا۔
رپورٹ موصول ہونے تک اس افغان شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ وہ اس سٹون کرشر کے کارکنوں میں سے ایک تھے ۔
شال(ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کا تیسرے مرکزی کونسل سیشن مرکزی چیئرمین ڈاکٹر شکیل بلوچ کی زیر صدارت میں 20/18/17 مئی 2024 کو بیاد شہدائے بلوچستان اور بنام بلوچ خواتین کراچی میں جاری ہے ۔ دو دن کے بند کمرہ اجلاس 17 اور 18 مئی کے ایجنڈوں میں مرکزی چیئرمین کا ابتدائی خطاب، تنظیم کا دو سالہ سابقہ کارکردگی رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور، آئین سازی، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال، آئندہ لائحہ عمل و الیکشن اور سابقہ چیئرمین کے اختتامی خطاب شامل تھے، الیکشن کمیشن کی توسط سے مرکزی کابینہ اور مرکزی سینٹرل کمیٹی کا چناؤ کیا...