سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںامارات میں گولڈن جوبلی یوم وطنی جشن کی تیاریاں

امارات میں گولڈن جوبلی یوم وطنی جشن کی تیاریاں

ابو طبئی ( ہمگام نیوز) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کہا ہے کہ ’یوم وطنی کی تقریبات ہماری ثقافت اور پہچان کا آئینہ ہیں۔

الامارات الیوم کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے ٹویٹ کہ ’یوم وطنی کی تقریبات ہماری ثقافت اور وطن عزیز کے ہر حصے کی شناخت ہیں۔

شیخ محمد بن راشد نے ٹویٹ کے ساتھ ایک وڈیو بھی شیئر کی ہے جس کا عنوان ’پچاس سالہ یوم وطنی کا سرکاری جشن‘ ہے۔

متحدہ عرب امارات کے فلک بوس پہاڑوں پر امارات کا پرچم لہراتا ہوا نظر آرہا ہے۔
امارات کی گولڈن جوبلی تقریبات کی کمیٹی کے اعلان کے مطابق 50 ویں یوم وطنی کی تقریبات 2 دسمبر کو دبئی میں حتا مقام پر منعقد ہوں گی۔

شام ساڑھے پانچ بجے سے سرکاری ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پرتقریبات کے تمام مناظر براہ راست دیکھے جا سکیں گے۔

شاندار تھیٹر شو ناظرین کو ملک کی تاریخ سے آگاہی کے سفر پر لے جائے گا جو 4 سے 12 دسمبر تک عوام کے لیے کھلا رہےگا۔

حتا ایک تاریخی سیاحتی مقام ہے۔ یہ شہر قدرتی عجائبات اور تاریخی یادگاروں سے مزین ڈیموں، جھیلوں اور وادیوں کے قدرتی مناظر کا حامل ہے۔

حالیہ برسوں میں یہاں کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔

تین ہزار سال قدیم حتا کا قصبہ ایک سٹریٹجک مرکز ہے جو کبھی تجارتی راستہ، قافلوں اور مسافروں کی گزرگاہ تھا جو چاروں اطراف سے لوگوں کو جوڑتا تھا۔

حتا ، امارات کی بھرپور تاریخ اوریہاں کے لوگوں کی کہانی بیان کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز