واشنگٹن(ہمگام نیوز)امریکا افغانستان کی نیشنل سکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے سالانہ تین بلین ڈالرز سے زائد امداد فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی منصوبے کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز کی مدد کے لی سالانہ تین بلین ڈالرز سے زائد کی یہ رقم، 2018ء سے 2020ء کے عرصے کے دوران فراہم کی جائے گی۔ روئٹرز کے مطابق یہ بات افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے آج منگل 21 جون کو بتائی ہے۔
ایک امریکی تھِنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے اولسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکومت کانگریس سے یہ درخواست کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے کہ افغانستان کو 2018ء سے 2020ء تک کے عرصے کے لیے ترقیاتی اور معاشی مدد کے طور پر ایک بلین ڈالرز سالانہ دیے جائیں۔


