واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔
واشنگٹن میں افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی جس میں افغان چئیرمین مصالحتی کمیشن عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ 2 ہزار 448 امریکیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے قربانی دی تاہم اب امریکا افغانستان تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں اور ہم اتحاد و ہم آہنگی کیلیے پرعزم ہیں نئے باب میں امریکا کے ساتھ شراکت داری فوجی نہیں ہوگی۔


