دوشنبه, جنوري 13, 2025
Homeخبریںامریکا ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے:قطر

امریکا ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے:قطر

دوہا ( ہمگام ویب ڈسک) قطر نے امریکا کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری پر دی گئی مہلت ختم کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ امریکی فیصلے سے عالمی معیشت پر مثبت نہیں بلکہ منفی اثرات مرتب ہوں‌گے۔
قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران سے تیل خریدنےپرپابندی کے فیصلےکا خود امریکا کو نقصان پہنچے گا۔ اس کےعلاوہ ایرانی تیل پرانحصار کرنےوالے ممالک براہ راست امریکی فیصلے سے متاثر ہوں گے۔
انہوں‌نے امریکا پر زور دیاکہ وہ ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے۔
محمد عبدالرحمان آل ثانی نے مزیدکہا کہ قطر امریکا کی طرف سے ایران پریک طرفہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا۔ امریکی فیصلے سے خطے میں جاری بحرانوں کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ اگر امریکا بحرانوں کو حل اوراختلافات دور کرن چاہتا ہےتو اسے مذاکرات کی میز پرآنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز