واشنگٹن(ہمگام نیوز) امریکی سینیٹ نے بھاری اکثریت کے ساتھ روس اور ایران پر تازہ پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔ اس پیشرفت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب صرف اپنی صوابدید پر ماسکو پر عائد پابندیوں کو ختم نہیں کر سکیں گے۔ اے ایف پی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سینیٹ کی طرف سے اس پیشرفت کے نتیجے میں وائٹ ہاؤس اب روس پر عائد پابندیوں کو ختم نہیں کر سکے گا۔ ایران پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ مسلسل دہشت گردی کی معاونت کر رہا ہے۔