تل ابیب(ہمگام نیوز) اسرائیل نے امریکا اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے عسکری معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر توانائی یووال اسٹائنٹز کے بقول یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ سعودی عرب کو فراہم کیے جانے والے اربوں ڈالر کے اسلحے سے اس شعبے میں اسرائیلی بالادستی ختم نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ابھی بھی ایک دشمن ملک ہے اور کسی کو بھی علم نہیں کہ مستقبل میں کیا ہو گا۔ اسٹائنٹز کے مطابق عسکری معاہدہ اسرائیل کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ سعودی عرب کے بعد اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں۔