چهارشنبه, جنوري 22, 2025
Homeخبریںامریکہ: سیاہ فام مسلح افراد کا پولیس کیساتھ مسلح جھڑپ، 3 افراد...

امریکہ: سیاہ فام مسلح افراد کا پولیس کیساتھ مسلح جھڑپ، 3 افراد زخمی

 

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا میں نسلی امتیاز کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے، ریاست کینٹکی میں مسلح سیاہ فام افراد کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریاست کینٹکی میں سیاہ فام افراد مسلح ہو کر سڑکوں پر آ گئے، مظاہرین نے حکومت کی متعصابہ پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ملیشیا کے تین افراد زخمی ہو گئے۔

مظاہرین مارچ میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی سیاہ فام خاتون کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے کہ فائرنگ شروع ہو گئی، پولیس اور مظاہرین کے مابین فائرنگ امریکی انتخابات سے قبل خطرناک سمجھی جا رہی ہے۔

واضح رہے امریکہ میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد نسلی امتیاز کے خلاف مظاہروں میں شدت آئی ہے جو کئی ماہ گزرنے کے باوجود ختم ہونے میں نہیں آ رہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز