Homeخبریںامریکہ شام سےواپسی پرفوجی سازوسامان کردفورسز کے حوالے کرنےکی حکمت عملی

امریکہ شام سےواپسی پرفوجی سازوسامان کردفورسز کے حوالے کرنےکی حکمت عملی

واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک) بین الاقوامی نشریاتی اداے کے مطابق امریکی اعلیٰ فوجی اہلکار منصوبہ بنا رہے ہیں کہ شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد ان کا فوجی سازوسامان کرد فورسز کے حوالے کر دیا جائے۔ عسکری و سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق کرودوں کیلئے یہ کامیابی اور پیشرفت مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملک ترکی کو برہم کر سکتی ہے۔
یہ واضح نہیں کہ امریکی محمکہ دفاع وائٹ ہاؤس کو یہ تجویز پیش کرے گا اور یہ تجویز تسلیم کر بھی لی جائیگی یا نہیں؟ ترکی سے متصل شمالی شامی علاقوں میں یہ کرد باغی داعش کے جنگجوؤں کے خلاف برسر پیکار ہیں تاہم انقرہ حکومت ان کرد باغیوں کو کردستان ورکرز پارٹی کا حصہ قرار دیتی ہے جو ترکی میں حملوں میں ملوث بتائی جاتی ہے۔

Exit mobile version