Homeخبریںعوام کے مرضی و منشاءکاخیال نہ رکھا گیاتوایرانی نظام کا دھڑن تختہ...

عوام کے مرضی و منشاءکاخیال نہ رکھا گیاتوایرانی نظام کا دھڑن تختہ ہوسکتاہے:حسن خمینی

تہران (ہمگام نیوز ڈیسک) آیت الللہ خمینی کے نواسے حسن خمینی کا کہنا ہے کہ ایرانی نظام کے بنیادی اصولوں کی پاسداری نہ کی گئی تو موجودہ نظام کایکدم سے دھڑن تختہ ہوسکتا ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز ایرانی اصلاح پسند خاتون رہنما فائزہ ہاشمی رفسنجانی نے بھی خبردار کیا تھا کہ ایرانی نظام اندر سے بالکل کھوکھلا ہوچکا ہے۔مزید برآں ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حسن خمینی نے اپنے خیالات کا اظہار دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایک مذہبی تقریب سے اپنے خطاب میں بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کا طرز عمل نظام کی بقاء اور سقوط کے اسباب میں شامل ہے۔ حکومت کو عوام کے حقوق کا خاص خیال رکھنا ہوتا ہےبہ صورت دیگر اس نظام کے بقاء کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نظام کی بقاء اس کے عوام کی منشاء اور مرضی سے مضبوط ہوتی ہے۔ ایرانی عہدیداروں کو انسانی رویے کے اصولوں کا خاص طورپر خیال رکھنا ہوگا۔ عوام ہی نظام کی بقاء اور سقوط میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں ۔ موجودہ حکومت جس ڈگرپرچل رہی ہے اس کے جاری رہتے ہوئے ایرانی رجیم کی بقاء کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ حسن خمینی نے مزید خبردارکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جس ڈگر پرچل رہی ہےاس کے تسلسل میں ایرانی نظام کے بقاء کی ضمانت قطعا نہیں دی جا سکتی۔

Exit mobile version