واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک) بین اقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ نے ایران کی فوج ’پاسداران انقلاب‘ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا، واضع رہے امریکہ نے پہلی بار کسی ملک کی فوج کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کاکہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو ’’غیرملکی دہشت گرد تنظیم‘‘نامزد کردیا گیا ہے، یہ اقدام ایران پر عالمی دباؤ بڑھانے کی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاسداران انقلاب دہشتگردی کی پشت پناہی کررہی ہے، پابندی کا فیصلہ بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا، پابندی کے بعد پاسداران انقلاب کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔دوسری جانب سی آئی اے کے سابقہ ڈائریکٹر وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے تمام بینکوں اور تجارتی اداروں کوپاسداران انقلاب کے ساتھ معاملات فی الفور ختم کرنے کی آڈرجاری کردی ہے۔


