واشنگٹن (ہمگام نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر  کا کہنا ہے کہ ایرانی حملہ اسرائیل سمیت خطے کے دیگر ممالک کی حدود کی خلاف ورزی تھی، اسرائیل کے لیے امریکی حمایت واضح اور آہنی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھ سکتے، اسرائیل آزاد ملک اور اپنے فیصلوں میں خود مختار ہے،امریکہ ایران کو جواب دہ ٹھہراتا ہے، امریکہ خطے کے ممالک کے ساتھ ملکر کشیدگی کم کرنےپر کام کر رہا ہے۔