پنج‌شنبه, می 2, 2024
Homeخبریںشہید گل حمد مری اور شہید شہاب رحیم کی جہد کو ہمیشہ...

شہید گل حمد مری اور شہید شہاب رحیم کی جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے تئیس سالہ ساتھی گل حمد مری عرف گل جان ایک طویل جان لیوا علالت کے بعد 9 جنوری 2024 کو جسمانی طور پر ہم سے جدا ہوگئے۔ دو ماہ بعد 9 مارچ 2024 کو مغرب کے وقت اوتھل کے مقام پر ایک ٹریفک حادثے میں بی ایل اے کے سرمچار شہاب رحیم عرف میرک جان شہید ہوئے۔ سرمچاروں کا ناگہانی طور پر بچھڑنا بلوچ قوم اور خاص کر تنظیمی ساتھیوں کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔

شہید گل حمد مری عرف گل جان ولد فیض محمد مری چمالنگ سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ نے سال 2001 میں باضابطہ طور پر بی ایل اے میں شمولیت اختیار کیا اور چمالنگ، کوہستان سمیت دیگر اہم محاذوں پر سچائی، بہادری اور خلوص کے ساتھ قومی خدمات انجام دیئے۔ 2005 میں ہیپٹائٹس کی تشخیص کے بعد آپ جگر کے کینسر کا شکار ہوئے۔ 2015 میں آپ قابض اداروں کے ہاتھوں عقوبت خانوں کی نظر ہوئے اور شدید بیماری کے دوران 17 ماہ تک اذیتیں برداشت کرنے کے بعد رہا ہوئے۔ آپ کی فیملی مختلف اوقات میں قابض ریاست کے جبر و تشدد کا شکار رہ کر جلاوطنی سمیت ہر نوعیت کے تکالیف سے گزری ہے۔ ان سب کے باوجود آپ نے آخری سانس تک قومی ذمہ داریوں سے منہ نہیں پھیرا۔ آپ کا کردار آزادی پسند نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ شہید گل حمد مری شہید درویش مری کے بھائی تھے۔ شہید درویش مری تنظیم کے فدائی ونگ مجید بریگیڈ کو خدمات فراہم کرتے ہوئے دسمبر 2011 میں کوئٹہ میں فدائی مشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔ آپ اور آپ کے خاندان کی بے لوث قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شہید شہاب رحیم عرف میرک جان ولد رحیم بخش کا تعلق پنجگور کے علاقے پروم سے تھا۔ پنجگور سے انٹرمیڈیٹ کرنے کے بعد آپ مزید تعلیم کیلئے کراچی چلے گئے۔ دوران شہادت آپ کراچی کے ایک یونیورسٹی سے لاء کی تعلیم حاصل کررہے تھے۔ آپ نے مارچ 2021 کو بی ایل اے میں شمولیت اختیار کیا اور بطور ایک شہری گوریلہ کے بہادری اور مخلصی کے ساتھ قومی فرائض انجام دیتے رہے۔ آپ ایک نڈر، باصلاحیت اور قابل سرمچار تھے۔ 9 مارچ 2024 کو مغرب کے وقت شہید شہاب رحیم تفریح کیلئے اپنے خاندان کے دیگر نوجوانوں کے ہمراہ کراچی سے وندر جارہے تھے اور اوتھل کے مقام پر ٹریفک حادثے میں شہید ہوئے۔

بی ایل اے شہید گل حمد مری اور شہید شہاب رحیم کی جہد اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز