واشنگٹن (ہمگام نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں سوشل میڈیا پر بندش کی مذمت کی
اسٹیٹ ڈپارمنٹ کے ترجمان ملر نے کہا کہ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر کسی طرح کی پابندی ناقابل قبول ہے، پاکستان کے حکام پر ان بنیادی آزادیوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق بنیادی حقوق کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے، پاکستان میں مسابقتی الیکشن ہوا، کروڑوں لوگوں نے اپنی آواز سنائی، نئی حکومت بن گئی،اس حکومت کےساتھ مل کرکام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کی رپورٹس اور نتائج پر سیاسی جماعتوں کے چیلنج سامنے آئے، ان چیلنجز اور ان بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔
میتھو ملر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے مابین تعلقات کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، ان چیلنجز، بےضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔