سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںامریکہ نے قاسم عبدالللہ علی احمد کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل...

امریکہ نے قاسم عبدالللہ علی احمد کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا،بحرین نے فیصلے کا خیرمقدم کیا

واشنگٹن (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) میڈیا زرائع کے مطابق امریکہ نے مشرق وسطی میں پائیدار امن و ترقی اور ایرانی دہشتگردی کی روک تھام کی خاطر بحرین کے شہری قاسم عبداللہ علی احمد جو کہ ایران میں مقیم ہے دہشتگرد گروہ ’الاشتر برگیڈز‘ کے رہنما ہیں، جنھیں عام طور پر قاسم المؤمن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اُن پر بحرین میں دہشت گردوں کی بھرتی کا الزام ہے۔امریکی محکمہٴ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ’سرایا الاشتر برگیڈز‘ کے ارکان کو رقوم، ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کرتا رہا ہے، جن کی مدد سے وہ بحرینی حکومت کے خلاف حملے کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’آج کے اعلان کی رو سے المؤمن کو دہشت گرد حملوں کی منصوبہ سازی اور عمل درآمد سے روکا جا سکے گا۔ اس اعلان کا مزید یہ نتیجہ نکلے گا کہ امریکی تحویل میں اُن کی تمام املاک اور مفادات منجمد ہوجائیں گے، جب کہ عام طور پر امریکیوں پر اُن کے ساتھ مالی لین دین پر ممانعت ہوگی‘‘۔
امریکی محکمہٴ خارجہ نےایران کے پاسداران انقلاب کےمحافظ دستے سے قریبی روابط پر گذشتہ ماہ شیعہ شورش پسند گروپ، ’الاشتر برگیڈز‘ کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔اعلان میں گروپ پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایرانی شیعہ پاسداران انقلاب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خلیج کے خطے میں ایران کے ایجنڈے کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ شیعہ ’سرایا الاشتر‘ یا ’الاشتر بریگیڈز‘ 2013میں قائم ہوا تھا ، جس کا اصل ہدف خلیج فارس میں واقع بحرین کے چھوٹے سے عرب جزیرے پر بادشاہت کی مزاحمت کرناہے،یہ شورش پسند گروپ شیعہ آبادی کی نماہندگی کے دعویدار ہے۔جب کہ حقیقت میں یہ بحرین میں ایرانی ایجنڈے کی تکیمیل کی خاطر کام کررہا ہے۔جس کے لیڈر کو امریکہ نے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیاہے ،اور بحرین کی حکومت نے امریکہ کی اس فیصلے کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز