سه شنبه, نوومبر 5, 2024
Homeخبریںامریکہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ ،اسرائیل کےوزیراعظم نے ایرانی جارحیت کی مذمت...

امریکہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ ،اسرائیل کےوزیراعظم نے ایرانی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے نیوکلیئر ڈیل سے دستبرداری کی دھمکی دی

تل ابیب ( ہمگام ویب نیوز ) اطلاعات کے مطابق مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال میں حالات و سیاست میں بہتری لانے اور ایران کی شر انگیزیوں کولگام دینے کی خاطر امریکی وزیرخارجہ مسٹر مائیک پومپیو نے مشرقی وسطیٰ کے دورے کے دوران ایران پر برس پڑے۔ ہفتے کے روز مائیک پومپیو نے الزام عائد کردیا تھا کہ مشرقی وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے لیے ایران بشارالاسد اور حوثی باغیوں کو کمک فراہم کررہی ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ ہمیں اس بات کی گہری تشویش ہے کہ ایران اسرائیل کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اُس نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ اِس جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے
مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ “لینڈ مارک دو ہزار پندرہ نیوکلیئر ریکارڈ” کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ فیصلہ کر لے گا کہ آیا ایران پر مزید پابندیاں عائد کی جائے یا نہیں !
جبکہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ایران ایک کے بعد دوسرے ملک میں لگاتار مداخلت کر رہی ہے اس نے کہا ایران کو ہر صورت میں روکا جانا چاہیے اور ان کے جارحیت و ایٹمی ہتھیاروں کو لے کر پاگل پن کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز