یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںامریکی افواج نے عراق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا...

امریکی افواج نے عراق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے: جوناتھن ہاف مین

واشنگٹن (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز دیسک رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ عراقی حزب اللہ
سے تعلق رکھنے والے اڈوں پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں عراقی حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے پانچ ٹھکانوں پر دفاعی حملہ کیا ہے۔ امریکی اسسٹنٹ سکریٹری برائے دفاع جوناتھن ہاف مین نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ اس حملے سے آئندہ اتحادی افواج کے خلاف ہونے والے حملوں کی صلاحیت کمزور ہوگی۔ تازہ حملوں میں حزب اللہ کے تین ٹھکانے عراق میں اور دو ٹھکانے شام میں تباہ کیے گئے ہیں۔

امریکی فوج کے بیان کے مطابق یہ حملے حزب اللہ کی جانب سے کرکوک کے قریب 30 سے زیادہ عراقی ٹھکانوں پر میزائل حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں جس میں ایک امریکی شہری ہلاک اور چار عراقی شہری جو امریکی حکومت کے ملازم تھے زخمی ہوئے تھے جب میں دو افراد کا تعلق عراقی سیکیورٹی فورسز سے تھا ۔
اس نئی صورتحال کے بارے احوازی جرنلسٹ، محمد مجيد الأحوازي نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انکے خیال میں ایرانی رجیم شام، عراق اور یمن میں امریکی حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ انکے مطابق یہ خطہ اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جہاں یہ خطہ اب ایرانی اور امریکی عرب محوروں کے مابین فوجی تصادم کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز