سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںامریکی اور ایرانی وزیر خارجہ کے جنیوا میں مذاکرات

امریکی اور ایرانی وزیر خارجہ کے جنیوا میں مذاکرات

امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج اتوار کے روز اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں جوہری پروگرام پر جاری مذاکراتی عمل میں مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ کیری اور ظریف کے درمیان ملاقاتوں کا یہ سلسلہ دو روز پر محیط ہے۔ عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈیل کے لیے ابتدائی فریم ورک کو طے کرنے کی حد 31 مارچ مقرر ہے۔ لندن میں جان کیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ڈیل کے لیے بہت سارا سفر باقی ہے۔ انہوں نے مشکل معاملات پر اختلافات کی تصدیق بھی کی ہے۔ ایرانی اور امریکی وزرائے خارجہ جنیوا میں چند ہفتے قبل بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز