Homeخبریںامریکی اور چینی سفارتخانوں کی کراچی سٹاک ایکسچینج کمپاؤنڈ پرحملے کی شدید...

امریکی اور چینی سفارتخانوں کی کراچی سٹاک ایکسچینج کمپاؤنڈ پرحملے کی شدید مذمت

 

بیجنگ/واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے نے کراچی سٹاک ایکسچینج کمپاؤنڈ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پیر کو امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ حملے کا نشانہ بننے والے افراد کے لئے دعا گو ہیں۔

بیان میں کہاگیاکہ دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے تک لانے میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

چینی سفارتخانے نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رہے گا۔

پیر کو چینی سفارتخانے سے جاری اعلامیے میں کہاگیاکہ کراچی دہشتگرد حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں۔ دہشتگرد واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

ترجمان چینی سفارتخانہ نے کہاکہ ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ چینی سفارتخانے نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رہے گا۔

Exit mobile version