Homeخبریںچابہار سے ایک نوجوان دو دن سے لاپتہ ہوگیا

چابہار سے ایک نوجوان دو دن سے لاپتہ ہوگیا

چابہار(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق 6 اکتوبر 1403 کو ایک بلوچ نوجوان 22 سالہ علی نواز جدگال ولد مراد ساکن کمب چابہار کا رہائشی گھر سے نکلتے ہی لاپتہ ہوگیا ہے جس کا تاحال کسی کو خبر نہیں ۔

 بتایا جاتا ہے کہ علی نواز اپنا موبائل فون ٹھیک کرنے کے لیے موٹرسائیکل پر چابہار کے مرکز گیا اور کچھ رقم اپنے ساتھ لے گیا، جہاں سے وہ واپس گھر نہیں پہنچا ۔

 چابہار شہر میں عدم تحفظ میں اضافے کی وجہ سے اس شہری کے اہل خانہ اس کے انجام کو لے کر پریشان ہیں اور جن لوگوں نے اسے کہیں دیکھا ہے ان سے درخواست ہے کہ وہ اس کے بارے پولیس سے رابطہ کریں۔

Exit mobile version