سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںامریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 18 فوجیوں سمیت 21 افراد...

امریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکے سے 18 فوجیوں سمیت 21 افراد زخمی

کیلیفورنیا(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ریاست کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگ گئی 18 فوجیوں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سان ڈی یاگو نیول بیس پر لنگر انداز بحری جہاز پر دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔درجنوں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز