کیلیفورنیا(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ریاست کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگ گئی 18 فوجیوں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سان ڈی یاگو نیول بیس پر لنگر انداز بحری جہاز پر دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔
حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔درجنوں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا۔