Homeخبریںراولپنڈی: معصوم بچوں کو زبردستی کا نشانے بنانے والا مدرسے کا معلم...

راولپنڈی: معصوم بچوں کو زبردستی کا نشانے بنانے والا مدرسے کا معلم گرفتار

 

راولپنڈی(ہمگام نیوز)معصوم بچوں کو زبردستی کا نشانہ بنانے والے مدرسے کا معلم پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔

راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کے علاقے مسکین آباد کے جامعہ میں زیر تعلیم دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا نے والے معلم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے ماموں نے بتایا کہ اس کا بارہ سالہ بھانجا (ح،ع) مسکین آباد کے مقامی مدرسے میں قاری غازی حمید احمد کے پاس حفظ کررہا تھا، بچے نے بڑے بھائی کو روتے ہوئے بتایا کہ قاری حمید نے اسے زبردستی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

قاری غازی حمید اس سے قبل بھی دس سالہ بچے (م، الف )کو متعدد مرتبہ زبردستی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق دونوں بچوں کا طبی معائنہ کرواکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور بعدازاں چھاپہ مارکر ملزم قاری غازی حمید کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے طبی معائنے اور ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version