کابل ( ھمگام ویب نیوز ) اطلاعات کے مطابق پر تشدد افغانستان کے ولایت بلخ میں امریکی فوج کے تازہ فضائی حملوں میں 35 افغان طالبان جنگجو مارے گئے ہیں، اور 40 زخمی ہوگئے، افغان ، ملی اردو ، کے مطابق امریکی فضائی حملے افغان کمانڈوز کی مدد سے ضلع چار بولک میں کیئے گئے، سخت بمباری قریبا 40 منٹ تک جاری رہی۔ افغان خبررساں مقامی میڈیا کے مطابق فضائی حملوں میں ارزنکار گاؤں میں طالبان کے کمین گاہوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں طالبان کا اسلحہ بارود بھی تباہ ہوا، بلخ میں 209 شاہین ملٹری کور کے ترجمان محمد حنیف ریزائی نے بتایا کہ امریکی فضائی حملے زمین پر موجود افغان کمانڈوز کو اعتماد میں لے کر کیئے گئے اور فضائی حملوں کے بعد کمانڈوز نے طالبان کے زیر قبضہ گاؤں کو کلیئر کرانے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا۔ ترجمان کے مطابق علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں بلخ کے گورنر محمد اسحاق راہ گذر اور سابق گورنر عطاء محمد نور نے بھی حصہ لیا۔واضع رہے افغانستان کی بدامنی کے لیئے طالبان کو اپنے مفادات کی خاطر براہ راست و درپردہ پاکستان،ایران و روس ریاستی سطح کی کمک دے رہی ہیں۔