جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںامریکی حکومت لیبیا کو اسلحہ فراہم کرنے پر تیار

امریکی حکومت لیبیا کو اسلحہ فراہم کرنے پر تیار

واشنگٹن (ہمگام نیوز)امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں لیبیا میں جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کے لیے طرابلس کی بین الاقوامی سطح پر حمایت یافتہ حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ لیبیا میں قذافی کے دور کے بعد دو متوازی حکومتیں فعال ہو گئی تھیں۔خبر رساں ادارے اے پی نے سولہ مئی بروز پیر کے دن شائع کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ویانا میں لیبیا پر ہونے والے عالمی مذاکرات میں امریکا اور دیگر ممالک نے لیبیا کی بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔فی الحال اس شمالی افریقی ملک کو اسلحہ فراہم کرنے پر پابندی عائد ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر اس حکومت کو اسلحہ فراہم کیا گیا تو وہ دیگر جنگجو گروہوں کے ہاتھ جا سکتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ عالمی برداری لیبیا پر اسلحے کی فراہمی پر عائد اقوام متحدہ کی پابندی کو ختم کرانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس ملک میں داعش ایک بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہے اور اس کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔گزشتہ ماہ ہی لیبیا کی حکومت نے کہا تھا کہ اس ملک میں داعش کا اثرورسوخ بڑھتا جا رہا ہے اور اگر ان جہادیوں کا مقابلہ نہ کیا گیا تو وہ ملک بھر میں پھیل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز