شنبه, دسمبر 28, 2024
Homeخبریںامریکی سینیٹ کی جمال خاشقجی متعلق موقف کو یکسر مسترد کرتے ہے:سعودی...

امریکی سینیٹ کی جمال خاشقجی متعلق موقف کو یکسر مسترد کرتے ہے:سعودی وزارت خارجہ

ریاض (ہمگام نیوز ڈیسک)مشرق وسطی کے خطے کی بدلتی صورتحال میں سعودی عرب جہاں امریکہ کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے اور انہیں مضبوط بنانے کا خواہاں ہے وہاں وہ ایک حلیف اور دوست ریاست امریکی کے معتبر ادارے (سینٹ) کے ارکان کی جانب سے اس طرح کا موقف سامنے آنے پر ردعمل دیتے ہوئے اس مطالبے کو یکسر مسترد کیا گیا ہے جس میں امریکی سینیٹ نے جمعرات کے روز اتفاق رائے سے ایک قراردار منظور کی تھی جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو معروف سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں قتل کا ملزم قرار دیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ سعودی عرب اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو ذمے دار ٹھہرائے۔ سعودی عرب کے امریکہ کے ساتھ گہرے تزویراتی، سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی روابط ہیں جو برسوں سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد میں کام آ رہے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار ذریعئے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “سعودی عرب حال ہی میں امریکی سینیٹ کی جانب سے سامنے آنے والے اس موقف کو یکسر مسترد کرتا ہے جو بے بنیاد دعوؤں اور الزامات پر مشتمل ہے۔ یہ سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے جس نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مملکت کے کردار کو بھی اپنے لپیٹ میں لیا ہے.سعودی عرب اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی مداخلت،خادم حرمین یا ولی عہد کو کسی بھی شکل میں نشانہ بنانے یا مملکت کی خود مختاری یا سیاست کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کرتا ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں عسکری، سکیورٹی، مالیاتی اور نظریاتی میدانوں میں سعودی عرب کی مرکزی کوششوں نے داعش، القاعدہ اور اس جیسی دیگر دہشت گرد تنظیموں کی کمر توڑ دینے اور دنیا بھر میں لا تعداد بے قصور جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مملکت نے دہشت گردی کی بیخ کنی کے واسطے اسلامی عسکری اتحاد قائم کیا۔ علاوزہ ازیں وہ خطے میں ایران کی منفی سرگرمیوں کا سامنا کرنے میں امریکہ کے شانہ بشانہ رہا۔سعودی عرب یہ باور کراتا ہے کہ اس طرح کا موقف مملکت کے علاقائی اور عالمی کردار کو ہر گز متاثر نہیں کرے گا اور وہ عرب اور اسلامی دنیا میں قائدانہ کردار ادا کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ سعودی عرب توانائی کی منڈیوں میں توازن کو برقرار رکھنے کے ذریعے عالمی معیشت کو مستحکم رکھنے میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز