چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںامریکی صدر جوبائیڈن کی افغان صدر اشرف غنی کو ہر ممکن مدد...

امریکی صدر جوبائیڈن کی افغان صدر اشرف غنی کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق وہائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز افغان صدر اشرف غنی سے کہا ہےکہ امریکا افغانستان کی ترقی اور انسانی امداد کے شعبے میں مدد جاری رکھے گا۔

ایک فون کال کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ طالبان کی موجودہ کارروائی پر امن تصفیہ کے ان کے عزم کے منافی ہے۔

غنی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ بھی لکھا کہ بائیڈن نے انہیں افغان مسلح افواج کے لیے امریکی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ صدر غنی اور جو بائیڈن کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک کے مابین تعاون ، افغان حکومت اور افغان فوج کے لئے معاشی اور سفارتی مدد، اور گذشتہ 20 سالوں کی کامیابیوں کو محفوظ رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

طالبان مئی سے ہی افغان افواج کے خلاف ہر طرح کی کارروائی کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ کارروائیاں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب اگست کے آخر تک افغانستان سے تمام امریکی اور غیر ملکی فوج نکل جائے گی۔

طالبان کے ایک ترجمان نے روسی نیوز ایجنسیوں کو بتایا کہ ان کی جماعت نے افغانستان کی 90 فیصد علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ افغان حکومت نےطالبان کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز