امریکی صدر نے ہانگ کانگ کے حوالے سے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے
واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ہانک کانگ کی ترجیحات کو ختم کرنے کا حکم دے دیا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ہانگ کانگ کے حوالے سے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہانگ کانگ کی تجارتی ترجیحات کو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے اور اب ہانگ کانگ کو چین جیسا ہی سمجھا جائے گا
امریکی صدر نے کورونا کو ایک مرتبہ پھر چینی وائرس قرار دے دیا دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے عالمی ادارہ صحت نے نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے
امریکی صدر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) چین کی کٹھ پتلی بن چکی ہے اس لیے ہم نے عالمی ادارہ صحت سے نکلنے کا فیصلہ کیا
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کیوں ڈبلیو ایچ او کو چین سے زیادہ پیسے دے؟ چین امریکہ سے بہت پیسہ نکال رہا ہے، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین امریکیوں کی ذاتی معلومات چوری کرنا چاہتا ہے جبکہ جوبائیڈن چین کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ایک ہفتے قبل امریکہ نےعالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر دستبردار ہونے کا نوٹس جمع کرایا تھا۔
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی تھی کہ نوٹس سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو پہنچا دیا گیا ہے، عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری کے لیے ایک سال پہلے نوٹس دیا جاتا ہے اس وجہ سے اب امریکہ 6 جولائی2021 تک عالمی ادارہ صحت سےعلیحدگی اختیارنہیں کرسکتا
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ڈبلیوایچ اوسےامریکی دستبرداری کےاقدام پرتنقید کرتے ہوئے اسے حمقانہ عمل قرار دیا تھا
پلوسی کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا سےنمٹنےکےلیے عالمی جنگ میں تعاون کررہا ہے جب کہ امریکی صدر اس کوشش کو ناکام بنا رہے ہیں۔