امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران نوز عراقی ملیشیاء کی امریکہ کو دھمکی
بغداد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایرانی نواز عراقی ملیشیاء کے سکیورٹی ذمے دار ابو علی العسکری نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوے کہا کہ ملک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اس سے قبل بھی ایران نوز ملیشیاء کی طرف سے عراق میں امریکی اڈوں کو کئی دفعہ راکٹوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ عراق کو محاذوں کی سیاست سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بین الاقوامی تعلقات میں عراق کے مفادات کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں اور مفادات پر حملوں میں ایرانی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد تیزی آ گئی تھی تاہم اب ان میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سلیمانی جنوری کے اوائل میں بغداد ہوائی اڈے کے باہر امریکی فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔
اکتوبر 2019ء کے بعد سے اب تک عراق میں امریکی عسکری اور سفارتی مفادات پر تقریبا 30 حملے ہو چکے ہیں۔