سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںامریکی میڈیا کیلئے کام کرنے والا افغان صحافی بم دھماکے میں جاں...

امریکی میڈیا کیلئے کام کرنے والا افغان صحافی بم دھماکے میں جاں بحق، 3 افراد زخمی۔

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا کیلئے کام کرنے والا افغان صحافی افغانستان کے شہر لشکر گاہ میں بم دھماکے میں جاں بحق۔

جاں بحق ہونے والے صحافی کی شناخت الیاس داعی کے نام سے ہوی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا صحافی الیاس داعی اور ان کے بھائی صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں پریس کلب جارہے تھے کہ ایک دھماکے میں ان کا کار تباہ ہوگیا اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

دھماکے میں الیاس داعی کا بھائی اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے بھی کابل میں بم دھماکے میں ایک افغان صحافی جاں بحق ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز