اورلینڈو (ہمگام نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں پولیس کے مطابق ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حملہ آور کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ اس کا ’رحجان اسلامی شدت پسندی کی جانب‘ تھا۔پولیس نے کہا کہ اس کے اہلکاروں نے واقعے کے تین گھنٹے بعد شہر کے وسط میں واقع پلس کلب میں داخل ہو کر حملہ آور کو ہلاک کر دیا جس نے کئی افراد کو یرغمال بنا رکھا تھا۔ ملزم کا نام عمر متین ہے اور اس کی عمر 29 برس ہےپولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے تاہم یا معلوم نہیں کہ آیا حملہ آور کا تعلق امریکہ ہی سے تھا یا کسی اور ملک سےاورلینڈو پولیس کے چیف جان مینا نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ مرنے والوں کی صحیح تعداد ابھی معلوم نہیں لیکن ’تقریباً 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔‘ اس کے علاوہ 42 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


