پنجشنبه, مې 8, 2025
Homeخبریںامریکی نماہندہ زلمی خلیل زاد امن معائدے کیلئے افغانستان ,پاکستان دورے کیلئےکمر...

امریکی نماہندہ زلمی خلیل زاد امن معائدے کیلئے افغانستان ,پاکستان دورے کیلئےکمر کس لی

واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک)افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اپنے نئے دورے کا آغاز کریں گے جس میں وہ طالبان سے مذاکرات کے نئے دور کے سلسلے میں پاکستان اور افغانستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کا بھی رخ کریں گے۔
10 اپریل تک جاری رہنے والے اس دورے میں زلمی خلیل زاد بیلجیئم، برطانیہ، اردن اور ازبکستان کا دورہ کریں گے تاکہ افغانستان میں امن معاہدے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر عالمی سپورٹ حاصل کی جا سکے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ خلیل زاد طالبان سے تازہ مذاکرات کریں گے یا نہیں لیکن امریکا کا کہنا ہے کہ خلیل زاد قطر میں قیام کریں گے جہاں عموماً طالبان سے مذاکرات کیے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی نے گزشتہ ہفتے چین، روس اور یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی۔خبر رساں ایجنسی AFP کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مزید کہاکہ خلیل زاد کا دورہ امن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ افغانستان کے تمام فریقین کو ان خصوصی مذاکرات کا حصہ بنایا جا سکے۔افغانستان کی جانب سے مذاکرات پر ایسے موقع پر زور دیا جا رہا ہے جبکہ طالبان امریکا کی اپیل کے باوجود افغانستان کی عالمی سطح پر منظور شدہ صدر اشرف غنی کی حکومت سے مذاکرات سے تاحال انکاری ہیں۔تاہم زلمی خلیل زاد اس کوشش میں ہے کہ افغانوں کو ایک ساتھ بھٹایا جائے تاکہ وہ اپنے ملک کی مستقبل کو زیر بحث لاکر40 سال کی جنگ کو اختتام پزیر کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز