جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںامریکی پیسہ اسرائیل کو فلسطین پر قبضہ کرنے کے لئے نہ دیا...

امریکی پیسہ اسرائیل کو فلسطین پر قبضہ کرنے کے لئے نہ دیا جائے: رکن کانگریس

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی تعلق رکھنے والے کانگریس وویمن کوری بش نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فلسطینی اراضی پر قبضے کی مدد کے لیے امریکی پیسہ استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ ہم امریکی پیسے کو فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے لیے استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔

امریکی ڈیموکریٹس کی ایک بڑی تعداد نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے ذریعہ کیے جانے والے تشدد کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنے ملک کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کے قریبی انتہا پسند گروپوں کی کارروائیوں کو روکیں۔

ایک ٹویٹ میں سینڈرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کو زبردستی روکیں اور فلسیطنی خاندانوں کو بے گھر کرنے سے باز رکھیں۔

اس تناظر میں نوجوان ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الیکذنڈریہ اوکاسیو کورٹیز نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی فوج کے پرتشدد طریقوں سے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے زیادہ سے زیادہ قائدانہ کردار ادا کرے۔

ڈیموکریٹک رکن کانگریس مریم نیومین نے لکھا کہ فلسطینی خاندانوں کو الشیخ جراح میں رہنے کا حق ہے۔ ہم ان کے اس حق کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز