Homeخبریںامن کےلئے پاکستان سے بھیک نہیں مانگیں گے: افغانستان

امن کےلئے پاکستان سے بھیک نہیں مانگیں گے: افغانستان

کابل(آہمگام نیوز)افغانستان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں امن کیلئے پاکستان سے کبھی بھی مدد نہیں مانگے گا کیونکہ اسلام آباد نے افغان جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی بھی عملی قدم نہیں اٹھایا۔بدھ کو افغان ٹی وی ”اے ٹی این نیوز“ کے مطابق افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے سینئر مشیر نادر ناردی نے کہا ہے کہ افغان حکومت ملک میں قیام امن کیلئے کبھی بھی پاکستان سے مدد نہیں مانگے گی۔اسلام آباد نے افغان جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی بھی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ نادر ناردی نے کہاکہ افغان حکومت پاکستان سے کبھی بھی امن کی خواہش مند نہیں کیونکہ اسلام آباد نے امن کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔افغان عوام صرف امن چاہتے ہیں۔

Exit mobile version