دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںامید ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ...

امید ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی نسبت کم اضطرابی ہوں گے، روسی صدر

ماسکو(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی نسبت کم اضطرابی ہوں گے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بائیڈن پیشہ ورشخص ہیں، انہوں نے پوری زندگی سیاست میں گزاری ہے، ان سے ملاقات کے فوائد بھی ہو سکتے ہیں اور نقصانات بھی۔روسی صدر نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جاسوسی کا جدید سیٹلائٹ سسٹم دینے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، البتہ ایران کے ساتھ فوجی اور تیکنیکی سمیت تعاون کا پلان موجود ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار نے ایک خبر کے ذریعے روس پر ایران کو کانوپس 5 سیٹلائٹ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ سسٹم سے خطے میں امریکی و اسرائیلی تنصیبات کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس کے صدور کی ملاقات 16 جون کو جنیوا میں ہو گی۔امریکی صدر جو بائیڈن روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں الیکشن میں مداخلت اور ہیکنگ کے معاملات اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز