جنیوا(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ امیر ممالک میں بچوں کی کورونا ویکسینیشن کرنے سے قبل عالمی سطح پر غریب ممالک میں ویکسینیشن شروع کی جائے، ترقی یافتہ ممالک کوویکسین پروگرام میں کورونا ویکسین کی خوراکیں عطیہ کریں۔
سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس نے کہا کہ امیر ممالک اب بچوں اور ٹین ایجر ز کی کورونا ویکسی نیشن کررہے ہیں، غریب ممالک بہ مشکل ہی طبی عملے اور غیر محفوظ افراد کیلئے کورونا وائرس کی ویکسینیشن شروع کرسکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امیر ممالک کو نوجوان اور صحت مند افراد کی ویکسینیشن کرنے کے بجائے کوویکس گلوبل ویکسین شیئرنگ کو، کورونا خوراکیں عطیہ کرنی چاہیے تاکہ تمام ممالک میں ضرورت مند افراد کوتحفظ دیا جاسکے۔