سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںانخلاء کے عمل میں 13بہترین فوجیوں کے کھو جانے پر افسوس ہے،امریکی...

انخلاء کے عمل میں 13بہترین فوجیوں کے کھو جانے پر افسوس ہے،امریکی وزیردفاع

کابل(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے عمل میں ہمیں 13 بہترین فوجیوں کے کھو جانے پر واقعی افسوس ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان سے ایک ٹی وی انٹرویو میں پوچھا گیا کہ آیا انہیں افغانستان سے انخلا پر ندامت ہے؟۔اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں چند سکینڈ خاموش رہا مگر وہ چند سیکنڈ ایک زمانہ لگ رہے تھے۔ انخلا کے عمل میں ہمیں 13 بہترین فوجیوں کے کھو جانے پر واقعی افسوس ہے۔ انہوں نے کیلیفورنیا میں ریگن نیشنل ڈیفنس فورم میں انٹرویو کے دوران ایک غلطی سے کابل میں ہونے والے حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا، جس نے اس وقت زبردست ہلچل مچا دی تھی۔اں خلا کے عمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے آسٹن نے اس معاملے کو حل کرنے کی کوششوں میں فوج کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے 17 دنوں کے اندر افغانستان سے 124,000 افراد کو نکالا ہے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز