کوئٹہ ( ہمگـام نیوز بلوچ نیشنل موومنٹ کی ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ *پانک* نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے زریعے اپنے بیان میں کہا کہ “تمپ میں کل رات پاکستانی فورسز کی جانب سے آبادی پہ اندھا دھند تین مارٹر گولہ فائر کئے گئے، جس میں ایک موسیٰ ولد جاسم کہ گھر گرا، جس سے اسکی بیوی اور تیرہ سالہ بیٹی ماھکان سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے،
فیملی زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں ایف سی نے علاج کے غرض تربت کیمپ میں تحويل میں لیا ہوا ہے،
سیول آبادی پہ پاکستانی فورسز کی طرف سے اس طرح کی کارروائی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے. اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز کی فائرنگ اور گولے فائر کرنے کئی معصوم لوگوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، کچھ سال پہلے اسی علاقے میں فورسز کی مارٹر گولہ لگنے سے شہناز بلوچ کی شہادت ہوئی تھی ـ
انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور کارکنان اس واقعے کا نوٹس لیں اور بلوچستان میں پاکستان کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں ـ