کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے بہزاد دلاوری کے بھائی بہروز دلاوری نے انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بہزاد دلاوری کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے –
انہوں نے اپنے بھائی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہزاد دلاوری کو 30 نومبر 2021 کو چتکان پنجگور میں ایف سی کیمپ کے قریب پاکستانی سکیورٹی فورسز نے زبردستی جبراََ حراست میں لے لیا –
انہوں نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہےان کے بھائی کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی نے فرنٹیئر کور کیمپ میں پانچ دنوں تک نظر بند رکھا۔
اور اس دوران ہمیں بتایا گیا کہ میرے بھائی کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے اور پانچ دن کے بعد میرے بھائی کو رہا کر دیا جائے گا -
تاہم پانچ دن کے بعد اسے رہا کر دیا گیا پھر فوراً (FC) کیمپ کے باہر اسے فورسز نے زبردستی جبراََ اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-
انہوں نے آخری میں کہا ہے کہ اس کا بھائی ایک طالب علم تھا جو سنٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحانات کی تیاری کر رہا تھا اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ ان کے بھائی کے باحفاطت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے-
واضح رہے کہ جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے افراد کے جبری گمشدگی کے بارے میں تفصیلات اور بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم
انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (IVBMP) نے
بہزاد دلاور کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یے
پاکستانی آئین کے مطابق گرفتار افراد کو چوبیس گھنٹے کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جانا چاہئے۔ لہذا پاکستانی ادارے اپنے آئین کو برقرار رکھے اور غیر قانونی طور پر گرفتار بہزاد دلاور کو عدالت میں پیش کیا جائے یا فوری رہا کیا جائے۔