کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں جہد آزادی کی روح رواں شہید غفار لانگو پیران سالہ قومی کردارشہید ملک نوراحمد قمبرانی اورشہید عمر مینگل کو آذادی کی جدوجہد میں خدمات اور قربانیوں کے حوالہ سےخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک کے اہم پلرز کو شہید کرکے ریاست آزادئ کی تحریک کو ختم نہیں کرسکتی شہداء نے اپنے عمل،کمٹمنٹ اور خون سےبلوچ تحریک کو تسلسل دیکر مظبوط اور مستحکم بنائی ہےترجمان نے کہا کہ جو قومیں قربانی دینے کے لئے زہنی اور نفسیاتی طور پر تیار رہتے ہوئےآزادی کے حصول کے لئے اپنی جان مال خاندان اور گھر بار کی قربانی کو مشروط سمجھتے ہیں وہ دشمن کو زہنی و نفسیاتی شکست دینے میں کامیاب ہوجاتی ہےجو قومیں طاقت اور تشددسے گھبرا جاتے ہیں وہ اپنی شناخت کھو بھیٹتھے ہیں دنیا میں ایسی قومیں ہیں جو خوف اور تشدد سے گھبرا کر مٹ چکے ہیں اور ایسی کئی اقوام ہے جو اپنی شناخت حیثیت اور آزادی کے لیے قربانی کے عمل کو زندہ کرکے آزادی حاصل کرچکے ہیں ترجمان نے کہاکہ غلامی ہی ہر چیز میں رکاوٹ ہے قوموں کی سیاسی اقتصادی و سائنسی ترقی آزادئ سے وابسطہ ہے اگر بلوچ قوم آزاد ہوتا تو آج اس ریجن میں اس کاسائنسی معاشی اور ایک بہترین اقتصادئ کردار ہوتا 1960میں آزاد ہونے والا چائنابلوچ قوم کو اس طرح میلی آنکھوں سے نہیں دیکھتا لیکن بلوچ ریاست اگر بنتا تو وہ چائنا کی طرح نو آبادیاتی قوت نہیں بنتا بلکہ ایک علمی معاشی سیاسی اور اقتصادی پاور بنتا اور نہ کے ایٹمی قوت بننے کی ریس میں شامل ہوتا اور نہ کسی مظلوم قوم ترجمان نے کہاکہ نیشنلزم کو رد کرنے والے نام نہاد کامریڈز مارکس اور لینن کے نظریات سے ہی روگردانی کررہے ہیں کوئی بھی زی شعور انسان یا دنیا کا کوئی بھی فلاسفر دانشور قومی آزادی کو رد نہیں کرسکتا نیشنلزم قوم پرستی نہیں قوم دوستی ہے قوم دوستی ہی انسان دوستی ہے ایک قوم کو یہ حق نہیں کہ وہ دوسرے قوم کو لوٹے یا اس کی زمین چھین لے یا اس کی آزادی سلب کرے