Homeانٹرنشنلانقرہ میں میزائل اور دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ،...

انقرہ میں میزائل اور دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک

انقرہ ( ہمگام نیوز )ترکیہ کے دارلحکومت انقرہ کے شہری آج، ہفتے کے روز، ایک میزائل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کی آواز سے بیدار ہوئے۔

ترک وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ “دارالحکومت کے مداغ ضلع میں میزائل اور دھماکہ خیز مواد کے کارخانے میں دھماکہ ہوا،” جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کے مقام سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیو میں اس جگہ سے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھتے دکھایا گیا ہے۔تاہم آگ پر قابو پالیا گیا۔

حکام نے دہشت گردی کے امکان کو مسترد کر دیا اور انقرہ کے گورنر نے وضاحت کی کہ دھماکہ بارود کے سٹور میں کیمیائی رد عمل سے ہوا۔

Exit mobile version