دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںانڈونیشیا سونامی میں 222 افراد جانبحق، 800 سے زائد زخمی

انڈونیشیا سونامی میں 222 افراد جانبحق، 800 سے زائد زخمی

جکارتہ (ہمگام نیوز ڈیسک) انڈونیشیا میں ہلاکت خیز سونامی میں 222 افراد جانبحق اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ درجنوں افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور زیر آب لینڈ سلائیڈنگ سے سمندر میں تباہ کن سونامی رونما ہوئی جس سے پیدا ہونے والی دیو قامت اور خوفناک لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی۔انڈونیشن حکام کے مطابق سونامی کے باعث شہر کے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں لاشیں بکھری پڑی ہیں، ہسپتال زخمیوں سے بھرگئے ہیں جب کہ متاثرین کو خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔رواں برس 28 ستمبر کو انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔یاد انڈونیشیا میں 26 دسمبر2004 کو بھی تاریخ کا خطرناک سونامی آیا تھا جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد اپنی جانوں سے گئے تھے اس کے باوجود انڈونیشیا نے احتیاطی تدابیراورہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے جس کا خمیازہ اس بار انھیں سونامی میں بھگتنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز