واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ اس کشیدگی کا خاتمہ چاہتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پلوامہ واقعے کی مذمت کی۔
امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور ہم اسے روکنا چاہینگے۔
ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی ہوا ہے اس سے اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان کافی مسائل ہیں اور جب سے پلوامہ حملے میں 41 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے اس کے بعد دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
امریکی صدر نے خبرادر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی سخت ردعمل پر غور کررہا ہے کیونکہ اسے پلوامہ حملے میں تقریباً 50 افراد کا جانی نقصان ہوا جسے ہم سمجھ سکتے ہیں !
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکہ اس خطے میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔


