چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںانڈیا نے امریکہ سے24آبدوزشکن ہیلی کاپٹر خرید لی

انڈیا نے امریکہ سے24آبدوزشکن ہیلی کاپٹر خرید لی

واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک)امریکہ نے انڈیا کو 24جدید آبدوز شکن ہیلی کاپٹروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے. انڈیا نے گزشتہ سال ان ہیلی کاپٹروں کی خریدنے کی درخواست کی تھی جس کو امریکا نے منظورکرلیا ہے. امریکی میڈیا کے مطابق ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹروں کی مالیت تین کھرب 65 کروڑ روپے ہے. امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کا تیارکردہ یہ ہیلی کاپٹر آبدوزوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ بحری جہازوں کو ناک آﺅٹ کرنے، سرچ اور ریسکیو آپریشنز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ انڈیا انھیں برطانوی ساختہ سی کنگ ہیلی کاپٹروں کی جگہ استعمال کرے گا.

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ فروخت امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی میں مدد دے گی، اس سے امریکہ انڈیا اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی. انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹروں کی فروخت سے دفاعی شراکت دار کی سیکورٹی میں بہتری آئے گی اور انڈیا ہمارا اہم دفاعی شراکت دار ہے.انڈیا انھیں برطانوی ساختہ سی کنگ ہیلی کاپٹروں کی جگہ استعمال کرے گا.
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ فروخت امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی میں مدد دے گی، اس سے امریکا انڈیا اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی. انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹروں کی فروخت سے دفاعی شراکت دار کی سیکورٹی میں بہتری آئے گی اور بھارت ہمارا اہم دفاعی شراکت دار ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز