یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںانڈین ائیر فورس میں رافیل طیاروں کی شمولیت کے بعد پاکستان LOCکے...

انڈین ائیر فورس میں رافیل طیاروں کی شمولیت کے بعد پاکستان LOCکے قریب آنے کی جرات نہیں کریگا:BSدھنوا

نیودہلی(ہمگام نیوزڈیسک)انڈین ایئر فورس، کے سربراہ بی ایس دھنوا نے بروز سوموار کہا ہے کہ رافیل طیارے برصغیر میں سب سے بہترین جنگجو طیارے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار رافیل طیارے آ جائیں پھر پاکستان ایل او سی اور سرحد پر آنے کی جرات بھی نہیں کرے گا۔ ٹی وی چینل سے گفتگو میں بی ایس ڈھانوا نے کہا کہ رافیل ہمارے فضائی دفاع کو مزید مضوط بنائے گا۔
اور پاکستان ہمارے لائن کنٹرول یا سرحد کے قریب بھی نہیں بھٹکیں گے۔ہم طیاروں میں اس طرح کی صلاحیت پیدا کر رہے ہیں جس کا جواب پاکستان کے لیے دینا مشکل ہو جائےگا۔بھارتی فضائیہ کے چیف نے مزید کہا کہ ہمیں ستمبر کے مہینے میں رافیل طیارے ملیں گے۔رافیل ہماری جنگی صلاحیتوں میں زبردست اضافے کا سبب بنے گا۔

اور یہ طیارے پاکستان اور بھارت کے پاس موجودہ بہترین طیاروں میں سب سے اوپر ہونگے۔

انڈیا کے ائیرچیف مارشل بی ایس دھنوانے کہا تھا کہ بھارتی ائیرفورس کو ستمبر میں روسی ساختہ رافیل طیارے مل جائیں گے،انڈین ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے کہ تھا اکہ انڈین ائیر فورس کو مزید بہتر اورجدید بنانے کے لیے روسی ایوی ایشن کو 36رافیل طیارے فراہم کرنے کا آرڈردے دیا ہے تاہم ائیر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلا ت فراہم نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز