راولپنڈی (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق انڈیا کی فوج نے کشمیر کے باڈر میں پاکستانی فوج پر زبردست فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 پاکی فوجی ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے اس واقع کی پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھی ایک ٹوئیٹ میں تصدیق کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انڈین فوج کی فائرنگ سے نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان ہلاک اور پاکستان کے متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔