Homeخبریںانگلینڈ کے انجینئرز نے ریموٹ کنٹرول جدید ترین کامیاب مشین گن تیار...

انگلینڈ کے انجینئرز نے ریموٹ کنٹرول جدید ترین کامیاب مشین گن تیار کرلی

لندن (ہمگام نیوز ڈیسک ) جدید ہتھیاروں کی دوڑ میں برطانوی فوج نے حال ہی میں اپنے فوجیوں کیلئے ایک ایسی جدید ترین مشین گن تیار کر لی ہے جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلایا جاتا ہے ۔اسکی کامیاب آزمائش بھی کرلی گئی ہے ۔یہ ننھا اسنائپر ٹینک دیکھنے میں جتنا چھوٹا اورکھلونے کی طرح دکھائی دیتا ہے دشمن کیلئے اس قدر ہی مہلک اور خطرناک ہے ۔ دشمن کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
ہائی ڈیفینیشن اور جدید کیمرے سے مزین اس ٹینک کو تیار کرنے والے ماہر انجنیئرز اسے فوجیوں کے لئے نہایت مفید قرار دے رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے کئی فوجیوں کی خطرناک صورتحال میں پیش قدمی روک کر اس اسنائپر ٹینکس کو میدان میں بھیجا جا سکتا ہے اور میدان جنگ میں فوجیوں کی قمیتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

Exit mobile version