Homeخبریںتربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

تربت:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت میں مچھلی مارکیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے یعقوب پٹان ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے مقتول کو دکان کے اندر گولی مار کر قتل کیا۔

واقعہ کے فوراً بعد مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کے اس واقعے کے پیچھے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے ہیں۔

Exit mobile version