جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںاوتھل میں ہندؤں کے گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق 15...

اوتھل میں ہندؤں کے گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق 15 زخمی

اوتھل(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اتھل کے قومی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے قریب نانی مندر جانے والے یاتریوں کی گاڑی کو حادثہ ایک شخص جاں بحق، عورتوں اور بچوں سمیت 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کراچی سے نانی مندر جانیوالی یاتریوں کی سوزکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ عورتوں اور بچوں سمیت 15 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

واقعے میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ایدھی اور ایل ڈبلیو ٹی کی ایمبولینس میں کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اقبال ولد گل محمد ساکن سپورا گوٹھ کراچی کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز